پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج مملکتِ اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم ابن الحسین سے ملاقات کی۔ وہ سرکاری دورے پر اردن میں موجود ہیں۔ ملاقات کے موقع پر ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ دوم بھی موجود تھے۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا، خصوصاً دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ اور علاقائی صورتحال پر نقطہ نظر کے تبادلے پر گفتگو ہوئی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کی عوام، حکومت اور مسلح افواج کی جانب سے اردن کے بادشاہ کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور دونوں برادر ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور خدمات کو سراہا اور دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
اس سے قبل فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عمان میں اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل یوسف احمد الحنیطی سے بھی ملاقات کی۔فیلڈ مارشل کو جنرل ہیڈکوارٹرز آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تاریخی اور مضبوط تعلقات کے تسلسل پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ میجر جنرل یوسف احمد الحنیطی نے بھی علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔
-
مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ 7 دہائیوں سے عالمی ضمیر پر مسلسل دستک دے رہا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب -
وزیر داخلہ کا رائیونڈ میں بین الاقوامی تبلیغی مرکز کا دورہ -
حکومت عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھے گی، وزیراعظم -
آپریشن غضب للحق کے دوران اب تک 796 افغان طالبان کارندے ہلاک ہوئے ، وزیراطلاعات -
حج انتظامات موثر انداز میں مکمل کیے جا رہے ہیں، وزیرمذہبی امور -
بھارت کو پہلگام جیسے کسی فالس فلیگ آپریشن کی صورت میں منہ توڑجواب دیا جائیگا، وزیردفاع
