وزیراعظم محمد شہباز شریف 9ویں "فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو” کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں۔وزیراعظم کا یہ دورہ سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر ہو رہا ہے۔دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف دنیا بھر کے رہنماؤں اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان سے ملاقاتیں کریں گے جو اس اہم سرمایہ کاری کانفرنس میں شریک ہیں۔
اس موقع پر وزیراعظم کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے دو طرفہ ملاقات بھی متوقع ہے، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور افرادی قوت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ ملاقات میں عالمی اور علاقائی امور پر بھی بات چیت ہوگی۔وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ، اور خصوصی معاونین طارق فاطمی اور بلال بن ثاقب بھی اعلیٰ سطحی وفد میں شامل ہیں۔
-
جنگ سے متاثرہ پاک افغان سرحدی علاقوں میں ریکنسٹرکشن اپرچونٹی زونز کا بل دوبارہ پیش کرنے کی یقین دہانی -
بلوچستان کے 24 اضلاع میں ایف سی بلوچستان نارتھ کے 170 خدمت مراکز قائم -
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا بلوچستان میں طبی سہولیات کی بہتری کے لیے اقدامات پر زور -
سلامتی کونسل مسئلہ جموں وکشمیر کے منصفانہ حل کیلئے اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کرائے،عاصم افتخار -
پاکستان کی قومی اسمبلی کو پہلا گرین میس ایوارڈ مل گیا -
نائب وزیراعظم کی سعودی عرب کے شہر طائف پر حوثیوں کے ڈرون حملے کی مذمت
