وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم اور قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے جنوبی افریقہ کی ٹیم کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور کہا کہ یہ کرکٹ سیریز دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام اور خوشگوار کھیلوں کے تعلقات کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ محض ایک کھیل نہیں بلکہ مختلف قوموں اور لوگوں کے درمیان رابطے اور بھائی چارے کا ذریعہ ہے۔
وزیرِ اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان بین الاقوامی کھیلوں کے فروغ اور بڑے کھیلوں کے ایونٹس کی میزبانی کے لیے سازگار ماحول برقرار رکھنے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتی ہے، اور اس کھیل کی اصل روح کو ہمیشہ برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان مختلف سطحوں پر بہترین تعلقات قائم ہیں اور کرکٹ بھی انہی مضبوط رشتوں میں سے ایک ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ نے عظیم کرکٹرز پیدا کیے ہیں جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی دنیا بھر میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
وزیرِ اعظم نے دونوں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ شاندار کھیل پیش کریں گی۔تقریب کے دوران جنوبی افریقہ کی ٹیم کے انتظامیہ اور کھلاڑیوں نے حکومتِ پاکستان اور عوام کا پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا یہ دورہ ایک یادگار تجربہ ہے اور انہیں پاکستانی شائقین کی محبت اور جوش و خروش نے بے حد متاثر کیا۔
واضح رہے کہ سیریز کے دوران دونوں ٹیمیں دو ٹیسٹ میچز کھیل چکی ہیں، جبکہ تین میچوں پر مشتمل ٹی-20 سیریز منگل سے شروع ہوگی۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز بھی کھیلے جائیں گے۔
-
کراچی بلوز نے قائداعظم ٹرافی ٹرافی جیت لی۔ فائنل میں دفاعی چیمپئن سیالکوٹ کو218 رنز سے شکست -
پہلا ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے بنگلہ دیش کو13 رنز سے ہرادیا -
پاکستان ویمنز انڈر 19 بمقابلہ بنگلہ دیش ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز کل سے -
پاکستان انڈر 19 کی قیادت فرحان یوسف کے سپرد، اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان -
قائد اعظم ٹرافی کا فائنل کل سے کراچی بلیوز اور سیالکوٹ کے درمیان کھیلا جائیگا -
پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کا 15 رکنی سکواڈ بنگلہ دیش روانہ
