پاکستان اور ترکی نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے، علاقائی رابطوں کو فروغ دینے اور ریلوے شعبے میں تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔یہ عزم اسلام آباد میں ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس کے موقع پر پاکستان کے وزیر ریلوے حنیف عباسی اور ترکی کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ و انفراسٹرکچر عبدالقادر اورالوغلو کے درمیان ملاقات کے دوران ظاہر کیا گیا۔
دونوں ممالک نے انجینئرنگ، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور افرادی قوت کی پیشہ ورانہ تربیت میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر بات چیت کی۔اس کے علاوہ، دونوں فریقین نے لاجسٹکس کورڈورز کے قیام، بندرگاہوں سے رابطے میں بہتری اور جدید علاقائی ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کی ترقی کے مواقع کا بھی جائزہ لیا۔یہ پیش رفت پاکستان اور ترکی کے درمیان اقتصادی و انفراسٹرکچر تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور خطے میں موثر ٹرانسپورٹ نیٹ ورک قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
-
وفاقی وزیر توانائی کا پاکستان ایران شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ -
15 ممالک کے سفارتی وفد کا نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کا دورہ -
وزیراعلیٰ پنجاب کی تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کے منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت -
پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کی غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کی شدید مذمت، فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ -
پاکستان اور صومالیہ کا دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق -
وزیراعظم شہباز شریف کا پاک چین تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
