وزیراعظم محمد شہباز شریف تین روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور روانہ ہو گئے ہیں۔یہ دورہ ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر کیا جا رہا ہے، جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقاتیں ہوں گی، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف اپنے ہم منصب سے بھی خصوصی ملاقات کریں گے۔
دورے کے دوران پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تجارت، اطلاعاتی ٹیکنالوجی، ٹیلی کمیونیکیشن، حلال انڈسٹری، سرمایہ کاری، تعلیم، توانائی، بنیادی ڈھانچے اور ڈیجیٹل معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے معاہدے اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
علاوہ ازیں، دونوں رہنما عوامی سطح پر روابط بڑھانے، اور باہمی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی غور کریں گے۔وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، اور وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔یہ دورہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے کی ایک اہم کاوش قرار دیا جا رہا ہے۔
-
دھند کے باعث موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند -
آج ملک کے بیشتر حصوں میں موسم جزوی ابرآلود رہنے کی توقع -
صوبہ پنجاب میں منگل تک سموگ اور دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی -
مصدق ملک کا موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے دوچارممالک کیلئےمالی تعاون پر زور -
پاکستان پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے، وزیرخزانہ -
وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان بار کونسل انتخابات میں کامیابی پر انڈیپنڈنٹ گروپ کو مبارکباد
