پاکستان نے اقوام متحدہ کے ادارے انروا کوختم کرنے کے خطرات سے خبردارکردیا

پاکستان نے مشرق قریب میں فلسطینی مہاجرین کیلئے اقوام متحدہ کے امدادی و تعمیراتی ادارے کو ختم کرنے کے خطرات سے خبردار کیا ہے۔یہ تشویش اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطینی پناہ گزینوں کے امدادی ادارے کے بارے میں بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب منیراکرم نے ایک بیان میں ظاہر کی ہے۔

اسرائیل نہ صرف سٹرکچرز کو جوکہ فلسطینی عوام کوانسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی فراہمی کے لئے اہم ہیں ختم کرنا چاہتا ہے بلکہ وہ فلسطینی عوام کے تشخص اور ان کو حاصل حقوق کو بھی ختم کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے سیز فائز پر کامیابی سے عملدرآمد ،انسانی ہمدرد ی کی بنیاد پر مناسب امداد کی فراہم اور غزہ کی تعمیرو نو کے سلسلے میں یو این آر ڈبلیو اے کے کردار کو اہم قرار دیا۔

 

Exit mobile version