چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن، سپریم جوڈیشل، لا اینڈ جسٹس کمیشن میں تقرریوں کے لیے کمیٹیاں قائم کردیں

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن، سپریم جوڈیشل، لا اینڈ جسٹس کمیشن میں تقرریوں کے لیے کمیٹیاں قائم کردیں۔ چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے یہ کمیٹیاں قائم کی گئیں ہیں جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق قانون وانصاف کمیشن کے سیکریٹری کی تعیناتی کے لیے کمیٹی کی سربراہی خود چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے، کمیٹی میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید شامل ہوں گے، کمیٹی صوبائی چیف سیکریٹری کے نامزد امیدواروں کا انٹرویو کریں گے۔جوڈیشل کمیشن کے سیکریٹری کی تقرری کے لیے 5 رکنی کمیٹی قائم کی گئی،کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل اور اٹارنی جنرل شامل ہوں گے۔

سپریم جوڈیشل کونسل کے سیکریٹری کی تقرری کے لیے بھی 3 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے، کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور اٹارنی جنرل شامل ہیں۔جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کے سیکریٹریز کی تقرری کے لیے حاضر سروس اور ریٹائرڈ ایڈیشنل سیشن ججوں کے ناموں پر غور ہوگا، حاضر سروس اور ریٹائرڈ ججوں کے نام صوبائی چیف جسٹس اور چیف سیکریٹری کریں گے۔

Exit mobile version