چئیر پرسن وزیراعلی پنجاب سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ کی ڈی سی آفس میں میڈیا بریفننگ

چئیر پرسن وزیراعلی پنجاب سرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین نے ڈی سی آفس میں میڈیا بریفننگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کی بہتری کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ انھوں کہا کہ محترمہ مریم نواز شریف جب سے وزیر اعلیٰ پنجاب بنی ہیں ان کی بھرپور کوشش ہے کہ ہر وقت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کیا جائے۔۔

چئیر پرسن نے میڈیا کے نمائندگان کو حکومتی اقدامات پر خصوصی طور پر بریفنگ دی اور عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

چیئر پرسن نے میڈیا نمائندگان کی طرف سے اجاگر کیے گئے مسائل کو بھی حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔میڈیا بریفننگ میں ڈپٹی کمشنر فروہ عامر اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Exit mobile version