وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ایوی ایشن کو دفاع ڈویژن اور نارکوٹکس کو داخلہ ڈویژن میں شامل کرنے پر غور ایجنڈے میں شامل ہے۔اجلاس میں نیشنل ویمن انٹر پرونیور شپ پالیسی و ایکشن پلان کا ڈرافٹ بھی پیش کیا جائے گا۔
اجلاس میں پبلک پروکیورمنٹ رولز میں نئی شق کے شامل کرنے کی منظوری کا ایجنڈا اور نیشنل کمیشن مینارٹیز ایکٹ کی منظوری بھی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے۔ایجنڈے کے مطابق ای سی اے سی کے ملازمین کے پیکیج کا معاملہ کابینہ میں پیش ہوگا۔