پنجاب کے مختلف میدانی علاقوں میں دھند کے باعث حدنگاہ کم ہوگئی۔حدنگاہ کم ہونے پر موٹر وے کئی مقامات پر بند کردی گئی۔موٹر وے ایم 3 لاہور سے رجانہ تک، ایم 4 شور کوٹ سے ملتان تک بند اور موٹر وے ایم 5 کو ملتان سے روہڑی تک بند کردیا گیا۔موٹر وے پولیس نے شہریوں کو غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔