آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 7 روز باقی.پرعزم۔ بلند حوصلہ پاکستان ٹیم کومل خان کی قیادت میں ملائشیا پہنچ گئی

آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں صرف 7 روز باقی رہ گئے۔پرعزم اور بلند حوصلہ پاکستان ٹیم کومل خان کی قیادت میں ملائشیا پہنچ گئی۔کوالالمپور ائرپورٹ پر موجود پاکستانی قومی ٹیم کو دیکھ کر پرجوش دکھائی دئیے اورانڈر 19 ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ کپتان کومل خان نے کوالالمپور آمد کے بعد کہا کہ پوری تیاری کے ساتھ آئے ہیں۔کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور گروپ میچ جیتنے کے لیے بھرپور محنت کریں گے۔

ہیڈ کوچ محسن کمال نے کہا کہ پلئیرز پر بہت محنت کی گئی ہے۔پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں ایشیا کپ سے مختلف نظر آئے گی۔پاکستانی ٹیم آج آرام کرے گی۔ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 18 جنوری سے 2 فروری تک ملائشیا میں کھیلا جائے گا۔پاکستانی ٹیم گروپ بی میں شامل ہے جبکہ انگلینڈ، آئرلینڈ اور امریکہ بھی گروپ بی کی دیگر ٹیمیں ہیں۔ پاکستانی ٹیم پہلا میچ 18 جنوری کو امریکہ کے خلاف کھیلے گی جبکہ پاکستان کا دوسرا میچ 20 جنوری کو انگلینڈ اور تیسرا میچ 22 جنوری کو آئرلینڈ کے خلاف ہوگا۔

Exit mobile version