اسلام آباد (سی این پی )پاک بحریہ کے بحری جہازوںRASADGARاور عظمت نے پاکستان کی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے بحری جہاز دشت کے ہمراہ ایران کی پورٹ بندرعباس کا دورہ کیا۔بحری بیڑے کی قیادت 14th DESTROYERسکواڈرن کے کمانڈر کموڈور محمد عمیر نے کی۔مشن کمانڈر نے ایران کی بحری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور’دونوں بحری افواج کے درمیان روابط اوربحری تحفظ میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے بحری جہازوں نے ایران کے بحری جہاز کے ساتھ سمندر میں مشق بھی کی جس کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان روابط کو فروغ دینا اور مربوط سرگرمیوں کے ذریعے تجربات کا تبادلہ کرناتھا۔