وزیر توانائی کا انرجی کنزرویشن بلڈنگ کوڈ 2023 کے نفاذ پر زور

وزیر توانائی (پاور ڈویژن) سردار اویس احمد خان لغاری نے انرجی کنزرویشن بلڈنگ کوڈ 2023 (ECBC-2023) کے نفاذ کے لیے تمام وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وفاقی وزراء کو خطوط لکھے ہیں۔وفاقی وزیر نے توانائی کے موثر استعمال کو بڑھانے اور اس کے رساو/ضیاع کو کم کرنے کے لیے اس کوڈ پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے اپنے خط میں پاور سیکٹر کی پائیدار ترقی کو یقینی بنانے اور تعمیراتی شعبے میں توانائی کی کارکردگی کے ذریعے معیشت کو تقویت دینے کے لیے دو جہتی حکمت عملی تجویز کی۔ ECBC-2023 کو شامل کرنے کے لیے متعلقہ ترقیاتی حکام/ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹیز، میونسپلٹیز اور مقامی حکومتوں کی طرف سے پہلے موجودہ ضمنی قوانین پر نظرثانی اور دوسرا پبلک سیکٹر کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگراموں میں اس کوڈ کا انضمام۔وفاقی وزیر نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اس ضابطہ پر عمل درآمد کے نتیجے میں آپریشنل اخراجات کم ہوں گے اور پائیدار ترقی کو فروغ ملے گا۔

Exit mobile version