تنظیم الاعوان پاکستان کے سربراہ، ممبر قومی اسمبلی ملک شاکر بشیر اعوان کے صاحبزادے صدر پی ایم ایل این یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ خوشاب ملک محمد سعد بشیر اعوان رشتہء ازدواج سے منسلک ہو گئے۔
ان کی شادی خان آبادی کی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمائندہ شخصیات سمیت اعوان برادری نے بھرپور شرکت کی۔
شادی کی پروقار تقریب میں آنے والے مہمانان گرامی کا ملک عمران بشیر اعوان، ملک عابد منیر اعوان، ملک حیدر علی اعوان، ملک حمزہ شکیل اعوان ،ملک محمد خالد اعوان، ملک محمد اشرف اعوان، ملک حماد بشیراعوان اور ملک محمد بخش اعوان نے پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر شرکائے تقریب نے ملک محمد سعد بشیراعوان کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر دلی مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان نے عزت افزائی پر جملہ شرکاءے تقریب کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔