سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر خوارج اور افغان طالبان کی جانب سے دراندازی کی متعدد کوششیں ناکام بنا دیں

سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر خوارج اور افغان طالبان کی جانب سے دراندازی کی متعدد کوششیں ناکام بنا دی ہیں۔فتنہ الخوارج کے بیس سے پچیس دہشت گردوں کے ایک گروپ نے گزشتہ رات افغان طالبان سرحدی چوکیوں کو استعمال کرتے ہوئے کرم اور شمالی وزیرستان میں دومقامات سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش کی۔

تاہم پاکستانی سکیورٹی فورسز نے ان کوششوں کو فوری طور پر ناکام بنا دیا۔ دہشت گردوں نے آج علی الصبح افغان طالبان کی سرحدی چوکیاں استعمال کرتے ہوئے پاکستانی علاقے میں داخل ہونے کی دوبارہ کوشش کی اور کوشش ناکام ہونے پر بھاری ہتھیاروں سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ شروع کر دی۔

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے پوری طاقت سے فوری جوابی کارروائی کی۔ ذرائع نے خوارج کا بھاری نقصان ہونے کی تصدیق کی جس میں پندرہ سے زائد دہشت گرد اور افغان طالبان جنگجو مارے گئے۔فائرنگ کے تبادلے میں پاکستانی سکیورٹی افواج کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ تین فوجی زخمی ہوئے۔

Exit mobile version