پروفیسر خالد جیلانی ٹوانہ کا فیڈرل گورنمنٹ پبلک ہائی اسکول نوشہرہ کینٹ میں "نظریہ ء پاکستان کی تعریف اور افادیت” پر لیکچر

فخر خوشاب، صدر نظریہ ء پاکستان فورم ضلع خوشاب پروفیسر خالد جیلانی ٹوانہ نے کہا ہے کہ میرے لئے آج کا دن زندگی کا ایک یادگار دن رہے گا. میرا آج کل راضی قیام اپنی جنم بھومی نوشہرہ کینٹ میں ہے تو آج اپنے نظری مشن کی تکمیل کے لئے اپنی اوائل زندگی کی عظیم درسگاہ فیڈرل گورنمنٹ پبلک ہائی اسکول نوشہرہ کینٹ میں "نظریہ ء پاکستان کی تعریف اور افادیت” پر سکول کے طلبہ و طالبات کو لیکچر دیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے سکول جہاں سے عاجز نے 1966ء تا 1977ء میٹرک تک تعلیم حاصل کی۔اسی عظیم درسگاہ کے تاریخی ہال میں اپنے محترم اور محبوب اساتذہ کرام کی متبرک تصاویر کے سائے میں سٹیج پر کھڑے ہوکر گفتگو کرنا میرے لئے زندگی کا سب سے بڑا اعزاز تھا۔

آج کے پروگرام کے ذریعے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے تحت نظریہ پاکستان فورم ضلع نوشہرہ کی ضلعی شاخ کا قیام بھی عمل میں آگیا۔ انشاءاللہ آئندہ دنوں میں اس سلسلے میں تعمیری پیش رفت متوقع ہے۔ پروفیسر خالد جیلانی ٹوانہ نے مزید کہا کہ آج کے پروگرام کے انعقاد کے سلسلے میں برادر محترم جناب انوار انجم، پرنسپل ادارہ ہذا محترمہ سنبل پروین اور برادرم انیس الہیٰ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آج کے لیکچر میں مختلف جماعتوں کے طلباء و طالبات کو نظریہ ءپاکستان کے بنیادی اجزائے ترکیبی ، دین اسلام، دو قومی نظریہ، نظریہ پاکستان کا تاریخی اور نظری تقابلی جائزہ پیش کیا۔

دوران لیکچر پرنسپل محترمہ سنبل پروین کے علاؤہ کئی مرد و خواتین اساتذہ کرام بھی شریک ہوئے۔آئندہ ماہ دسمبر کی 4،6اور 10 تاریخ کو گورنمنٹ فیڈرل گرلز کالج میں بی ایس کی مختلف کلاسوں میں مذکورہ بالا موضوع پر لیکچر منعقد ہوں گے ۔

Exit mobile version