وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فسادی اور شر پسند سیاسی تاریخ کا خونی باب لکھ رہے ہیں۔مریم نواز نے شر پسندوں کی گاڑی سے رینجرز اہلکاروں کو کچلنے کی شدید مذمت کی اور 4 رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر رنج و دکھ کا اظہار کیا۔
اس حوالے سے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والے کسی کے بیٹے اور بھائی تھے، ان پر ظلم کیا گیا ہے۔مریم نواز نے سوال کیا کہ کیا دوسروں کو مارنا اور زخمی کرنا پُرامن احتجاج ہوتا ہے؟
واضح رہے کہ سری نگر ہائی وے پر شر پسندوں نے رینجرز اہلکاروں پر گاڑی چڑھا دی جس سے 4 رینجرز اہلکار شہید اور 1 شہری جاں بحق ہو گیا۔