بیلا روس کے صدر کی وزیراعظم ہائوس آمد پر پرتباک استقبال، گارڈ آف آنر بھی پیش

تین روزہ دورے پر پاکستان آئے بیلاروس کے صدر الیگزانڈر لوکاشینکو وزیر اعظم ہاؤس پہنچے جہاں شہباز شریف نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے پرجوش انداز میں مصافحہ بھی کیا۔

صدر بیلا روس الیگزینڈر لوکاشینکو نے وزیر اعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا بھی لگایا بعدازاں دونوں رہنماؤں کی ملاقات بھی ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قبل ازیں گزشتہ رات بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے، نو رخان ایئر بیس پر ان کا تپاک استقبال کیا گیا اور وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا۔

پاکستان آمد پر صدر بیلاروس کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی جبکہ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے سلیوٹ بھی پیش کیا۔علاوہ ازیں پاکستان اور بیلاروس کی قیادت دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے لیے پر عزم ہے۔صدر الیگزینڈر لوکا شینکو کی آج وزیراعظم شہباز شریف، صدر مملکت آصف علی زرداری اور اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔اس موقع پر مختلف شعبوں میں تعاون میں اضافے پر بات چیت ہو گی جبکہ ٹریڈ روڈ میپ سمیت دو طرفہ تعاون کے معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

Exit mobile version