ایڈمنسٹر یٹر زکوٰ ۃ وعشر پنجاب کی ہدایت پریوم زکوٰۃ کے موقع پر ضلعی زکوٰ ۃ آفیسر شرجیل بدر اور دفتر ہذا کے سٹاف نے ملک غلام رسول سنگھا اعوان سابق ایم پی اے وتحصیل ناظم اور مینجنگ ڈائریکٹر سالٹ مائنزملک اللہ بخش اینڈ سنز کے ساتھ ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
اس موقع پرضلعی زکوٰۃ آفیسر شرجیل بدر نے شرکاء کو صو بائی زکوٰ ۃ انتظامیہ پنجاب لاہور کی جانب سے ” زکوٰۃ کی رضا کارانہ وصولی ” کی روشنی میں آگاہ کیا کہ زکوٰۃ اسلام کے بنیادی ارکان میں سے اہل رکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے زکو ٰۃ فنڈز سے مستحقین کو اربوں کی رقم تقسیم کی جاچکی ہے تاہم زکوٰ ۃ کی رضا کارانہ وصولی میں سال بہ سال اضافے کی بجائے کمی ہو رہی ہے۔ مخیر حضرات اور صاحب حیثیت لوگوں کو رضا کارانہ طور پر اپنی زکو ٰۃ صوبائی زکوٰۃ فنڈز میں جمع کروانے کیلئے زکوٰ ۃ کی افادیت سے آ گاہ کرتے ہوئے ان کو اس کی ترغیب دی جاتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ محکمہ زکوٰ ۃ وعشر مختلف مدات گزار ہ الاؤنس، تعلیمی وظائف برائے دینی مدارس، تعلیمی وظائف برائے جنرل ایجوکیشن، فنی تربیت کیلئے امداد اور مستحقین کو مفت علاج معالجہ کی مد میں ان کے استحقاق فارموں پر مفت ادویات فراہم کر رہا ہے۔
ضلعی زکوٰ ۃ آفیسر شرجیل بدر نے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ آ پ سے گزارش ہے کہ اللہ پاک کے دیئے ہوئے رزق سے اپنی زکوٰۃ کاحصہ محکمہ زکوٰ ۃ کے منتخب شدہ بینک اکا ؤ نٹس اسٹیٹ بینک آف پاکستان اکاؤ نٹ نمبر PK20BPUN6010046987300013 اور مسلم کمرشل بینک اکاؤ نٹ نمبر PK53MUCB0736876331001823