پنجاب کابینہ نے پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی

پنجاب کابینہ نے پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی۔لاہور میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔اتھارٹی روڈ سیفٹی، گاڑیوں کی حفاظت اور ڈرائیونگ ٹریننگ سکولوں کے لیے اقدامات کرے گی۔

کابینہ نے پنجاب حکومت کی ایڈورٹائزنگ پالیسی 2024 میں مجوزہ ترمیم کی بھی منظوری دی۔وزیراعلیٰ نے صوبے بھر میں گوردواروں اور دیگر اقلیتوں کی عبادت گاہوں کی بحالی کی ہدایت کی۔

Exit mobile version