پی پی پی خواتین ونگ لاہور نرگس خان کی قیادت میں وفدکی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات

گورنر ہاؤس پنجاب میں پی پی پی خواتین ونگ لاہور نرگس خان کی قیادت میں وفد نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پاکستان پیپلز پارٹی لاہور ونگ کی خواتین کو درپیش آنے والے مسائل سنے اور مسائل سننے کے بعد موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے متعلق امور بارے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ مزید نرگس خان نے پیپلز پارٹی کی خواتین کے مسائل سے گورنر پنجاب کو آگاہ کیا۔

پیپلز پارٹی خواتین وفد میں موجود انفارمیشن سیکرٹری شہناز کنول، فنانس سیکرٹری حمیرا شاہ، نائب صدر خدیجہ حسن اور فرحت یاسمین نے گورنر پنجاب سے عوامی مسائل پر بات کی اور ان کے حل کی تجاویز پیش کیں۔

وفد میں دیگر پارٹی خواتین میں عائشہ قیوم ، روبینہ سہیل بٹ، ثریا بھٹی، فہمیدہ شاہین، زبیدہ سیف، ثمینہ طارق، شازیہ لیاقت ، شبانہ گل، رخسانہ اور دیگر کارکنان شامل تھیں۔

Exit mobile version