ڈپٹی کمشنر خوشاب کی جانب سے گرین ٹریکٹر سکیم کے لئے موصول درخواستوں کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی نے کہا ہے کہ کسان دوست ویژن کے تحت زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کیلئے گرین ٹریکٹر سکیم شروع کی گئی ہے جو کہ حکومت پنجاب کا ایک احسن اقدام ہے۔

ڈپٹی کمشنر محکمہ زراعت توسیع کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کر رہی تھیں۔ اجلاس میں گرین ٹریکٹر سکیم کے لئے مینوئل اور آن لائن طریقہ سے موصول درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عبدالماجد خان نے صدر اجلاس کووصول ہونے والی آن لائن اور مینول درخواستوں کے بارے تفصیل سے بریفنگ دی۔

تفصیل کے مطابق محکمہ زراعت توسیع کو آن لائن پورٹل پر23368 درخواستیں وصول ہوئیں اس کے علاوہ 5929 مینوئل طریقہ سے درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 5768درخواستیں درست قرار پائی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ درخواستوں کی سکروٹنی حکومت پنجاب کیطرف سے وضع کردہ ایس او پیز کے مطابق کی جائے۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی بھی موجود تھے۔

Exit mobile version