ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ کی ڈی سی کمپلیکس میں میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ پریس بریفننگ

ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ کی ڈی سی کمپلیکس میں میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ پریس بریفننگ۔ ڈپٹی کمشنر سروش فاطمہ شیرازی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب نےصحافیوں کے ساتھ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے گفتگو کی۔

پریس بریفننگ میں پریس کلب کے عہدیداران، الیکٹرانک میڈیا،پرنٹ میڈیا اور نیشنل و لوکل اخبارات کے نمائندے اور صحافیوں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ وہ میرٹ اور انصاف کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہیں، شہریوں کے بنیادی حقوق اور ان کی عزت نفس کا خیال رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کی اصلاح میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے میڈیا اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے اور مثالی ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس موقع پر میڈیا کے تمام نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر کو یقین دلایا کہ ضلع کی مجموعی ترقی اور خوشحالی کیلئے میڈیا اپنا بھر پور کردار ادا کرتا رہے گا۔

Exit mobile version