ڈپٹی کمشنر خوشاب کی زیر صدارت گندم کی کاشت، پیداوار، کھادوں کی مارکیٹ میں دستیابی بارے اجلاس منعقد

ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کی زیر صدارت گندم کی کاشت، اچھی پیداوار، کھادوں کی مارکیٹ میں دستیابی بارے اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں گندم مہم 2024.25 کے نفاذ،بیج،کھاد اور آبپاشی کی فراہمی سمیت دیگر منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنرنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت کاشتکاروں کو گندم کی کاشت بارے مفید مشورے فراہم کریں۔ زمینداروں کے مسائل حل کریں اور کوالٹی آف سیڈ کو بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھادیں اور زرعی ادویات وافر مقدار میں موجود ہونی چاہئیں۔ محکمہ زراعت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور کھادوں کے ساتھ ساتھ زرعی ادویات کی سیمپلنگ کی جائے۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عبدالماجد خان سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

Exit mobile version