صدر مملکت دو روزہ دورہ ترکمانستان مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

 صدر مملکت آصف علی زرداری ترکمانستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔اپنے قیام کے دوران صدر نے اشک آباد میں منعقدہ بین الاقوامی فورم میں شرکت کی جہاں انہوں نے عالمی رہنماؤں کے ساتھ امن اور ترقی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

دورہ ترکمانستان میں صدر آصف زرداری کی روسی صدر سے سائیڈ لائن ملاقات بھی ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کو دورے کی دعوت ترکمانستان کے ہم منصب نے دی تھی۔

Exit mobile version