دن رات محنت سے معاشی اشاریوں میں بتدریج بہتری آ رہی ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کل آئی ایم ایف بورڈ کی میٹنگ ہے، ہم نے ان کی تمام شرائط پوری کردی ہیں،بڑی کڑی شرائط تھیں۔وزیراعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف کی کچھ شرائط کا تعلق چین سے تھا، چین نے دوبارہ ہاتھ پکڑا اور ماضی کی طرح تعاون کیا۔

انہوں نے کہا کہ چینی قیادت، سعودی عرب اور یو اے ای کا شکر گزار ہوں ان کے تعاون کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اجتماعی کاوشوں سے حکومت اور اداروں نے ملکر معاشی چیلنجز کو قبول کیا، دن رات محنت سے معاشی اشاریوں میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔

Exit mobile version