ائیر چیف ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے خلائی، الیکٹرانک وارفیئر، سائبر، طاق ٹیکنالوجیز اور مقامی دفاعی صلاحیت میں پیش رفت کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے گی۔ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یوم شہداء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی اے ایف کی قربانیوں، بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی قابل فخر تاریخ ہے۔
انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یوم شہداء غیر معمولی بہادری، بے عیب پیشہ ورانہ مہارت اور افواج پاکستان کی قربانی کے بے مثال جذبے کا مظہر ہے۔انہوں نے ان ہیروز کو دلی خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے مادر وطن کے لیے لازوال قربانیاں دیں۔