ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر نے 1 کیس کیلئے ڈرگ انسپکٹر کو ری وزٹ کیلئے احکامات جاری کیے

ڈپٹی کمشنر خوشاب سروش فاطمہ شیرازی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صائمہ اکرام ،سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی بورڈ احمد خان،ڈرگ کنٹرولر فرحان قریشی اور ڈرگ انسپکٹرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کے سامنے ڈرگ لاز کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 10 کیسیز پیش کئے گئے جن میں سے 8 کورٹ کیسز تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے 1 کیس کیلئے ڈرگ انسپکٹر کو ری وزٹ کیلئے احکامات جاری کیے۔

Exit mobile version