بارش اور انتظامی مسائل کے باعث ملک بھر سے 30 پروازوں کی آمد روانگی میں تاخیر کا شکارہو گئی۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق غیرملکی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 701 کی جدہ روانگی میں ڈھائی گھنٹے میں تاخیر،پی آئی اے کی پرواز پی کے 302کی لاہورروانگی میں دو گھنٹے تاخیر،پی آئی اے کی اسلام آباد کی پرواز پی کے 300 تاخیرکا شکار ہوئی، مدینہ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 744 کی آمد میں 4 گھنٹے تاخیر ہوئی،جدہ سے کوئٹہ کی پی آئی اے کی پروازپی کے 768 کی آمد میں سوا گھنٹہ کی تاخیرہوئی۔
ملتان سے مدینہ کیلئے پی آئی اے کی پرواز پی کے 715 چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی ،دبئی اسلام آباد کی پرواز پی کے 134 کی روانگی میں تین گھنٹے تاخیر ہوئی، شارجہ،دمام، مسقط، دبئی سے اسلام اباد کی پروازوں کی آمد میں بھی تاخیر ہوئی۔
اسلام آباد سے مدینہ کی پرواز پی کے 713 چھ گھنٹے تاخیر سے صبح سوا 10 بجے روانہ ہوئی، اسلام آباد سے استنبول جدہ مسقط دبئی روانگی کی پروازوں میں بھی تاخیر ہوئی۔ اسلام آباد سکردو کی پرواز پی کے 451 ڈھائی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی، اسلام آباد ریاض کی پرواز ایس ویز 725 چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔