گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ جوہرآباد کی عمارت میں قائم انفارمیشن ٹیکنالوجی سنٹر میں یوم آزادی کے سلسلے میں پر وقار تقریب

گورنمنٹ ٹیکنیکل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ جوہرآباد کی عمارت میں قائم انفارمیشن ٹیکنالوجی سنٹر میں یوم آزادی کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کی صدارت پرنسپل ادارہ امتیاز احمد خان نے کی۔

تقریب میں پروفیسر انچارج آئی ٹی سینٹر رمضان اکبر، انسٹرکٹر ائی ٹی سینٹر سمیرا قادر، پلیسمنٹ آفیسر جی ٹی ٹی آئی شاہجہان اورادارہ ہذا کے طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض انفارمیشن ٹیکنالوجی سینٹر کی طالبہ علیزہ جبار اور طالب علم محمد بلال نے انجام دیے۔

قبل ازیں ادارہذا میں پرچم کشائی کی گئی اور آزادی کا کیک کاٹا گیا۔طلبہ و طالبات نے ملی نغموں کے علاوہ تقاریر کیں۔

صدر تقریب امتیازاحمد خان، انچارج آئی ٹی سنٹر رمضان اکبر،آئی ٹی سنٹر انسٹرکٹر سمیرا قادر نے پاکستان کے حصول کے لئے قائداعظم محمدعلی جناح کی کاوشوں اور اپنے آباو اجداد کی لازوال قربانیوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

Exit mobile version