ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید کی زیر نگرانی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ اس حوالے سے ریسکیو1122 اسٹیشن جوہر آباد پر انجینئر حافظ عبدالرشید نے پودا لگایا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر کے ہمراہ رسکیو افسران،مقامی سماجی شخصیات ، ریسکیو رضاکار اور ریسکیو اہلکار بھی موجود تھے۔
شجر کاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے حوالے سے ریسکیو1122 کے زیر اہتمام مختلف سکول و کالج اور دیگر اداروں میں بھی آگاہی پروگرام شروع کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو اسٹیشن پر انجینئر حافظ عبدالرشید، ریسکیو افسران، سماجی شخصیات،ریسکیو رضاکاروں اور ریسکیو عملہ نے پودے لگائے۔ مزید ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر زمین کو سرسبزوشاداب بنایا جائے تاکہ بڑھتی ہوئی آلودگی میں کمی ہونے سے آب و ہوا سازگار رہے۔
شجرکاری مہم کے موقع پر ملک و قوم کی سلامتی ،تعمیروترقی اور خوشحالی کےلیے دعا بھی کی گئی۔
