ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیررانا کا "ستھراء پنجاب ”مہم کے تحت خوشاب کے گاؤں نامے والی میں صفائی ستھرائی کے عمل کا معائنہ۔
اس مو قع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) خالد عباس سیال ،اسسٹنٹ کمشنر اعجاز احمد ملک اور میونسپل کا عملہ بھی موجود تھا۔
ڈپٹی کمشنر نے فیلڈ میں عملہ صفائی کی حاضری چیک کی اور زیرو ویسٹ پالیسی کے تحت عملہ کو کام کرنے کی ہدایت کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ستھراء پنجاب پروگرا م کے تحت ضلعی انتظامیہ شہروں،قصبوں اور دیہاتوں کو صاف ستھرا ء اور دلکش بنانے کیلئے فیلڈ میں متحرک ہے۔
انہون نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو اپنی نگرانی میں صفائی ستھرائی اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لیے فیلڈ میں صاف ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے کاموں میں مزید تیزی لانے کے لیے ہدایت کی گئی ہیں۔