کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملے جاری، وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو فوری بشکیک پہنچنے کی ہدایت

کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملوں کے بعد انہیں جبراً ہاسٹل سے بے دخل کیا جا رہا ہے جس کے بعد طلبہ شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف نے اس صورتحال میں نائب وزیر اعظم اسحٰق ڈار کو فوری طور پر بشکیک پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔

کرغزستان میں گزشتہ روز طلبہ کے ہاسٹل پر مقامی انتہاپسند عناصر نے حملہ کیا تھا جس میں متعدد طالبعلم زخمی ہو گئے تھے اور ان حملوں کے بعد پاکستانی طالبعلم بشکیک میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

بشکیک میں حملوں کے طلبہ کو مقامی انتہا پسندوں نے ہاسٹلز سے جبری بے دخل کرنا شروع کردیا ہے جس کے بعد پہلے سے عدم تحفظ کا شکار یہ طلبہ بے سروسامانی کی حالت میں محفوظ مقامات تلاش کرتے پھر رہے ہیں جبکہ کچھ طلبہ اپنے اپنے ہاسٹل کے کمروں تک محدود ہیں جہاں انہیں کھانے پینے کی اشیا کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

Exit mobile version