محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

سرکاری اراضی قبضہ کیس میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے۔جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے محمودخان اچکزئی کی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے تھانہ گوالمنڈی کی ایف آئی آرنمبر 43 سال 2024 میں وارنٹ جاری کیے ہیں۔محمود خان اچکزئی کے صدارتی امیدوار بنتے ہی انتظامیہ نے ان کے گھرپرچھاپہ مارا تھا، جس کے بعد انتظامیہ نے محمود خان اچکزئی کے کیخلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔

واضح رہے کہ 3 مارچ 2024 کو کوئٹہ انتظامیہ کی جانب سے پارٹی چیئرمین محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا، جس کی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی نے شدید مذمت کی تھی۔

Exit mobile version