مشتاق احمد بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سپن بائولنگ کوچ تعینات

پاکستان کے سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد کو بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا اسپن بولنگ کوچ تعینات کر دیا گیا۔ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے  مشتاق احمد کی تعیناتی کا اعلان سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کیا گیا۔مشتاق احمد زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل اسپن بولنگ کوچ کے طور پر بنگلا دیش ٹیم کو جوائن کریں گے اور رواں سال ویسٹ انڈیز اور امریکا میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  کے اختتام تک ذمہ داری نبھائیں گے۔

مشتاق احمد نے بی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ بطور اسپن بولنگ کوچ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کا حصہ بننا میرے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔واضح رہے کہ سابق لیگ اسپنر مشتاق احمد اس سے قبل پاکستان سمیت متعدد انٹرنیشنل ٹیموں کی کوچنگ کرچکے ہیں۔انہوں نے ٹی 20 لیگز میں بھی کوچنگ کے فرائض انجام دیے ہیں۔مشتاق احمد نے پاکستان کے لیے 52 ٹیسٹ اور 144 ون ڈے میچز کھیلے ہیں۔

Exit mobile version