عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے عید کی نماز اڈیالہ جیل کی مسجد میں ادا کی

اڈیالہ جیل کی مرکزی جامع مسجد میں عید الفطر کا بڑا اجتماع ہوا جس میں قیدیوں اور پولیس افسران نے شرکت کی۔جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی نے عید کی نماز اڈیالہ جیل کی مسجد میں ادا کی۔

 ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے ایک دوسرے سے  گلے مل کر عید کی مبارک باد دی۔اس کے علاوہ جیل افسران نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ نماز عید ادا کی جبکہ جیل میں نماز ادائیگی کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔

Exit mobile version