24 گھنٹوں میں مزید 48 فلسطینیوں کو شہید

 اسرائیلی فضائیہ کی وسطی غزہ اور خان یونس میں گھروں پربمباری جاری، 24 گھنٹوں میں مزید 48 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے چار ماہ تک جنوبی غزہ میں تباہی پھیلانے کے بعد خان یونس سے فورسزکو نکال لیا، اسرائیل نے ایک بریگیڈ چھوڑ کر باقی تمام فوجی دستے واپس بلالیے۔

دوسری جانب اسرائیلی فضائیہ کی وسطی غزہ اور خان یونس میں گھروں پربمباری جاری ہے، چوبیس گھنٹوں میں 48 فلسطینی شہید اور 71 سے زائد زخمی ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق غزہ کی صورتحال تباہ کن ہے، لوگوں کو قحط کا سامنا ہے،اقوام متحدہ رابطہ کار کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہونے ایسی تباہی وبربادی پہلے کہیں نہیں دیکھی۔

اقوام متحدہ کے مطابق 6ماہ میں شہادتوں کی تعداد 33 ہزار سے تجاوز کرگئی، 75ہزار سے زائد افراد زخمی ہوچکے ، اسرائیلی فورسز کے حملوں میں 13ہزار سے زائد بچے شہید ہوچکے،38سال سے اسرائیل کی قید میں فلسطینی شہری ولیددقہ بھی زندگی کی بازی ہار گیا۔

Exit mobile version