پنجاب پولیس کے 15 ڈی ایس پیز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے 15 ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پیز) کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردیے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ون راولپنڈی ارشد محمود کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی مری تعینات کردیا گیا۔اس میں کہا گیا ہے محمد عثمان کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن مسلم ٹاؤن لاہور، ڈسٹرکٹ افسر اسپیشل برانچ گوجرانوالہ ہاشم محمود کو ڈی ایس پی وزیرآباد جبکہ ڈی ایس پی انٹیلیجنس لاہور ریحان جمال کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن سبزہ زار لاہور تعینات کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس آپریشنز کینٹ لاہور محمد اشفاق رانا کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن شفیق آباد لاہور اور ڈی ایس پی انویسٹی گیشن شفیق آباد لاہور زکریا یوسف کو ڈی ایس پی آپریشنز گلشن راوی لاہور تعینات کردیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس پی ڈسٹرکٹ پولیس لائن لاہور محمد افضل کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ٹاؤن شپ لاہور تعینات کردیا گیا، ڈی ایس پی سیکیورٹی، دہشتگردی روک تھام لاہور مرزا ناصربیگ کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن گجر پورہ لاہور جبکہ ڈی ایس پی موبائل ماڈل ٹاؤن لاہور زاہد حسین کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی آپریشنز سول لائن لاہور تعینات کردیا گیا۔ان کے علاوہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس آرگنائزڈ کرائم راولپنڈی جاوید اقبال کو تبدیل کرکے ڈی ایس پی کینٹ راولپنڈی تعینات کردیا گیا ہے۔

Exit mobile version