ندیم ہاشمی کی ن لیگ سے راہیں جدا، پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی

کراچی سے تعلق رکھنے والے وکیل ایڈووکیٹ ندیم ہاشمی نے مسلم لیگ ن سے راہیں جدا کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی ہے، شمولیت کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جو عقل و دانش سے کام لینگے وہ پی ٹی آئی کا نام لینگے۔

ایڈووکیٹ ندیم شہزاد ہاشمی صاحب جو نہ صرف ایک وکیل ہیں بلکہ میڈیا اور صحافت سے بھی تعلق رکھتے ھیں، جنہوں نے "ن لیگ” چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلانِ کیا۔ اس شمولیت کے موقع پر عادل ہاؤس میں بہت سے وکلاء نے بھی شرکت کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ عوامی بالخصوص وکلا کے مسائل کو بہترین انداز سے سمجھتے ہیں اور انشاء اللہ آنے والے وقت میں وہ اپنی توانائیاں ان مسائل کو حل کرنے پر صرف کریں گے۔

Exit mobile version