وزیراعلیٰ پنجاب کی لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید ک گھر آمد، والدین اور اہلخانہ سے تعزیت

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف چکلالہ میں لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید کے گھر گئیں۔مریم نواز شریف نے شہید کے والدین اور اہلخانہ سے ملاقات کی، مریم نواز شریف کی شہید کی والدہ سے ملاقات ہوئی، شہید کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اہلخانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے بہادر بیٹے نے آپ کا ہی نہیں پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، پوری قوم شہدا اور ان کے اہلخانہ کی قربانیوں کی مقروض اور ممنون رہے گی۔مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ ہمارے بہادر محافظ وطن اور عوام کی حفاظت، امن اور سلامتی کی آہنی دیوار ہیں۔

Exit mobile version