ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ2024 ٹرافی ٹور کی لانچنگ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کی لانچنگ کردی ہے۔ٹرافی ٹور کی لانچنگ نیو یارک کے علاقے مین ہیٹن کی  ایمپائر اسٹیٹ بلڈنگ  میں کی گئی، ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کرس گیل اور امریکا کے کھلاڑی علی خان نے  کی ورلڈ کپ ٹرافی کے ٹور کی لانچنگ کی۔

 آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کے دوران 15 ممالک کا دورہ کرے گی۔آئی سی سی نے ابتدائی طور پر پہلے ایک مہینے کے ٹرافی ٹور کا شیڈول جاری کیا ہے، ٹور کے دوران ٹرافی کو ارجنٹینا، برازیل اور کینیڈا بھی لے جایا جائے گا۔ٹرافی کو 18 سے 23 مارچ تک نیویارک، ڈیلس اور ہوسٹن کا ٹور کرایا جائے گا، امریکا کے بعد ورلڈ کپ ٹرافی کو ویسٹ انڈیز کا دورہ کرایا جائے گا۔

Exit mobile version