3ارب ڈالر کے معاہدے کیلئے پاکستان اور آئی ایم ایف میں مذاکرات مکمل

3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے حتمی جائزے کے دوران عالمی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کے وفد اور پاکستانی حکام کے درمیان اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں کی یادداشت (ایم ای ایف پی) کو حتمی شکل دینے کے لیے مذاکرات مکمل ہوگئے۔ذرائع وزارت خزانہ کا دعوٰی نے کہا کہ آئی ایم ایف سےمعاملات طے پانےکاامکان ہے، مذاکرات تعمیری اور مثبت انداز سے ختم ہوئے، مذاکرات کی کامیابی سے متعلق آئی ایم ایف تفصیلات جاری کرے گا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ پاکستان نےآئی ایم ایف کےمتعین کردہ سہہ ماہی اہداف کامیابی سے پورے کیے، آئی ایم ایف کےاہداف پوراکرنے میں بروقت، سنجیدہ اقدامات کیے، مذاکرات کی کامیابی پر پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف سطح معاہدہ ہوگا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی کامیابی پرجائزہ مشن 1.1ارب ڈالرزکی آخری قسط کے لیے سفارش کرےگا، آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈکو پاکستان کیلئےقسط جاری کرنےکی سفارش کی جائے گی، پاکستان کو2اقساط کی مد میں آئی ایم ایف سےایک ارب90کروڑڈالرزمل چکے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے حتمی جائزے کے دوران مذاکرات میں ایک دن کی توسیع کی گئی تھی۔

Exit mobile version