پاکستان اور چین نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔اس بات کی تصدیق عوامی جمہوریہ چین کے مستقل نمائندے ژانگ جون نے نیویارک میں پاکستان مشن میں اپنے ہم منصب منیر اکرم سے الوداعی ملاقات کے دوران کی۔
دونوں مستقل نمائندوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور اقوام متحدہ میں مصروفیت کی موجودہ سطح پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔سفیر اکرم نے سبکدوش ہونے والے سفیر ژانگ جون کی پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی قیادت اور شاندار خدمات کو سراہا۔