خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی انٹیلی جنس اطلاع پر شمالی وزیرستان میں آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا، یہ دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جارہا ہے تاکہ دہشت گردی کے کسی باقی عنصر کو بھی ختم کیا جاسکے۔مقامی افراد نے آپریشن کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔