سال 2024 کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری

وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے سال 2024 کے لیے زکوٰۃ کا نصاب جاری کر دیا ہے۔وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یکم رمضان کو  اگر  آپ کے اکاؤنٹ میں 1 لاکھ 35 ہزار 179 روپے یا اس سے زائد رقم ہوئی  تو  زکوٰۃ کٹے گی، سیونگ اور پی ایل ایس اکاؤنٹس پر زکوٰۃ  لاگو  ہوگی۔

زکوٰۃ صرف نفع و نقصان کے ٹائٹل والے اکاونٹس سے کاٹی جائےگی،کرنٹ اکاؤنٹ اور غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس سے زکوٰۃ نہیں کاٹی جائےگی۔زکوٰۃ و عشر آرڈیننس 1980 کے مطابق یکم رمضان المبارک 1445 ہجری کو  1 لاکھ 35 ہزار 179 روپے سے کم بیلنس کے اکاؤنٹس زکوٰۃ کٹوتی سے مستثنٰی ہوں گے اور ان سے زکوٰۃ منہا نہیں کی جائے گی۔خیال رہےکہ اس سال ممکنہ طور پر ماہ رمضان کا آغاز  12 یا 13 مارچ کو ہوگا۔

Exit mobile version