گزشتہ روز حلف اٹھانے والی خیبر پختونخوا کابینہ کے ارکان کو قلمدان تفویض کردیے گئے۔جاری نوٹی فکیشن کے مطابق صوبائی وزرا ارشد ایوب کو محکمہ بلدیات، شکیل خان کو سی اینڈ بلیو، عدنان قادری کو مذہبی امور، فضل حکیم کو محکمہ جنگلات، عاقب اللہ کو محکمہ آبپاشی کا قلم دان دیا گیا ہے۔ان کے علاوہ محمد سجاد کو محکمہ زراعت، مینا خان کو اعلی تعلیم اور فضل شکور کو لیبر، نذیر عباسی کو محکمہ مال، پختون یار کو پبلک ہیلتھ، آفتاب عالم کو وزارت قانون کا قلم دان سونپا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق خلیق الرحمن کو محکمہ ایکسائز، قاصم علی شاہ کو محکمہ صحت، فیصل ترکئی کو وزارت تعلیم اور ظاہر شاہ طور کو محکمہ خوراک کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔ان کے علاوہ فخر جہان محکمہ کو کھیل، مزمل اسلم کو محکمہ خزانہ، بریسٹر محمد علی سیف خیبر کو اطلاعات، مشال اعظم کو زکوات و عشر اور زاہد چَن زیب کو کلچر، ٹورزم اور خالد لطیف کو انفارمیشن ٹکنالوجی کا مشیر بنایا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق عبدالکریم کو انڈسٹریز، لیاقت علی کو محکمہ ویلفیر اور امجد علی کو ہاؤسنگ کے محکموں کا معاون خصوصی بنایا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا میں معنقدہ تقریب میں گورنر حاجی غلام علی نے 15 رکنی صوبائی کابینہ سے حلف لیا تھا، ، وزیراعلی عل امین گنڈا پور نے بھی تقریب میں شرکت کی تھی۔وزرا کی حلف برداری سے ایک روز قبل وزیراعلیٰ گنڈا پور نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں وزیر اعلیٰ نے سابق وزیراعظم سے صوبائی کابینہ کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سنی اتحاد کونسل کے علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا کے 22ویں وزیر اعلی منتخب ہوئے تھے، علی امین گنڈا پور نے 90 ووٹ لیے تھے جب کہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ (ن) کے عباداللہ نے 16 ووٹ حاصل کیے تھے۔