ناممکن کچھ بھی نہیں، شہباز شریف کیساتھ ملکر ہم پاکستان بنائینگے، آصف زرداری

پیپلز پارٹی کے رہنما اور حکومتی اتحاد کے نامزد امیدوار برائے صدر پاکستان آصف زرداری کا کہنا ہےکہ مشکل ضرور ہے، لیکن ناممکن کچھ بھی نہیں، ہم پاکستان کوبنائیں گے،  آئن اسٹائن چیلنجز سے نہیں ڈرا، شہباز شریف بھی مشکل چیلنجز سے نہیں ڈریں گے۔اسلام آباد میں  وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے سربراہان، سینیٹرز  اور  ارکان اسمبلی کے اعزاز  میں دیےگئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹھیک کہا  کہ واقعی چیلنجز مشکل ہیں، ہم شہباز شریف کے پیچھے کھڑے ہوں گے، ناممکن کچھ بھی نہیں، ہم پاکستان کو بنائیں گے۔

 آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ایگلری کلچر بنیادی مسئلہ ہے،  اسے ٹھیک کریں اور ڈیمز بنائیں ، ہم چین کے لیے فورس ملٹی پلائر بن جائیں، پورا بلوچستان خالی پڑا ہے، صرف پانی لاناہے، مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں، محنت کریں گے، کام کریں گے اور  آپ دوستوں کی مدد سے پاکستان کو بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ  ذوالفقارعلی بھٹو کاریفرنس دیا توکوئی نہیں سمجھتا تھا کیا ہوسکتا ہے یا کیاہوگا، میں سمجھ رہا تھا کہ کیا ہوسکتا ہے، آپ نے دیکھا تاریخ نے پلٹا کھایا، تاریخ مانی ذوالفقار علی بھٹو کا جوڈیشل مرڈر تھا۔

بلاول بھٹو زرداری نے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  آصف زرداری دوسری مرتبہ منتخب ہونے والے پہلے سویلین صدر  ہوں گے، پارلیمنٹ کو اختیارات کی واپسی کا اعزاز بھی آصف زرداری کو  حاصل ہوا، امید ہے آصف زرداری  بطور  صدر  مملکت  وفاق کو مضبوط کریں گے۔بلاول بھٹو  زرداری کا کہنا تھا کہ  ہم نے 18ویں ترمیم کرکے  صدر  پاکستان کے تمام اختیارات  پارلیمنٹ کو  دیے تھے، پاکستان کے نظام میں کوئی بھی اپنا اختیار نہیں دیتا، تاریخ آصف زرداری کویاد رکھےگی۔

Exit mobile version