امریکا نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے پاکستانی سیاست میں مداخلت کے الزامات کی ایک بار پھر تردید کر دی ہے۔امریکی محکمہ کے ترجمان خارجہ میتھیو ملر نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کے الزامات غلط ہیں اور جھوٹے ہیں، صرف اتنا کر سکتا ہوں کہ یہاں کھڑے ہو کر سچ بولوں۔
امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ چاہتےہیں پاکستانی عوام اپنی حکومت اور ملک کے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہار، آزاد صحافت کا حق دیکھنا چاہتے ہیں۔