حارث رئوف انجری کے باعث پی ایس ایل 9 سے باہر

لاہور قلندرز کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف لاہور قذافی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران انجری کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 سے باہر ہوگئے ہیں۔لاہور قلندرز نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ حارث رؤف پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔وہ 24 جنوری کو لاہور قذافی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے خلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران کیچ پکڑتے ہوئے کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حارث رؤف 20ویں اوور میں حسن علی کو آؤٹ کرنے کے لیے کیچ پکڑنے کے دوران گرپڑے اور کندھے کی انجری کا شکار ہوئے جس کے بعد ان کی پٹی باندھی گئی اور اسکین کیا گیا۔’بیان میں کہا گیا کہ ’میڈیکل پینل کی مشاورت کے بعد یہ طے ہوا ہے کہ انہیں صحت یاب ہونے کے لیے 4 سے 6 ہفتے درکار ہیں، جس کی وجہ سے وہ پی ایس ایل سیزن سے باہر ہونے پر مجبور ہیں۔‘

قبل ازیں لاہور کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے رؤف کی انجری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیم کی اسٹرنتھ ہیں۔گزشتہ روز لاہور کو سنسنی خیز مقابلے میں کراچی کے ہاتھوں 2 وکٹوں سے شکست ہوئی اور پی ایس ایل 9 میں مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Exit mobile version