ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے آٹھویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلاآباد یونائیٹڈ کو بآ سانی 3 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائیلی روسو نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوور میں9 وکٹ پر 138 رنز بنائے، آغا سلمان 33 رنز بناکر نمایاں رہے، فہیم اشرف ، کولن منرو نے 20 ، 20 اور جارڈن کاز نے 19 رنز بنائے۔اس کے علاوہ عماد وسیم 9 ،شاداب خان 2 اور اعظم خان ایک رن بناسکے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد وسیم نے اور ابرار احمد نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، عقیل حسین نے 2 اور محمد حسنین نے ایک وکٹ لی۔ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم نے 139 کا ہدف با آسانی 19 ویں اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ جیسن رائے 37 اور رائیلی روسو نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔
واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی یہ مسلسل تیسری کامیابی ہے، وہ 6 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں پہلے نمبر پر ہے جبکہ اسلام آباد کو 3 میچز میں 2 میں شکست ہوئی اور اس نے اب تک صرف ایک میچ جیتا۔